امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تائیوان کی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو پر چین نے واشنگٹن حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی پالیسی کے برخلاف گزشتہ روز تائیوان کی صدر سے بات کی تھی۔

امریکا میں سن 1979 میں ’ایک چین‘ کی پالیسی منظور کیے جانے کے بعد سے ابھی تک کسی امریکی صدر یا نومنتخب صدر نے تائیوان میں سربراہ ریاست سے گفتگو نہیں کی تھی۔ تاہم ٹرمپ کی طرف سے اس اقدام پر بیجنگ حکومت نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY