پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے چترال سے اسلام آباد آنے والے مسافر طیارہ میں پاکستان کی معروف شخصیت جنید جمشید کے موجود ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈان نیور کے مطابق جنید جمشید اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ اس طیارے میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق جنید جمشید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چترال چھٹیاں منانے گئے تھے اور اب واپس اسلام آباد جارہے تھے۔

جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY