امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کو جلد سب سے بڑے دفاعی پارٹنر کا رتبہ دے دیا جائے گا، امریکا اور بھارت کا اسٹریٹجک پارٹنر بننا تقدیر کا لکھا ہے ۔

امریکی وزیردفاع آج سے بھارت کا دورہ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی حکام سے سب سے بڑے دفاعی پارٹنر کا اسٹیٹس دیے جانے کے اثرات پر بات کریں گے، اوباما انتظامیہ اور امریکی کانگریس بھارت کو یہ رتبہ دینے کی منظوری دے چکے ہیں اور سینیٹ سے اس کی منظوری جلد متوقع ہے۔

بل کے تحت بھارت سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھایا جائے گا، ایشٹن کارٹر نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات نے کئی منازل طے کی ہیں اور اب انھیں نئی بلندیوں پر لے جایا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY