ٹی ٹی پی کے سابق امیر فضل سعید حقانی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

0
424

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )کے سابق امیر فضل سعید حقانی ان کے گارڈ نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا

کرم ایجنسی میں تحریک طالبان اسلامی پاکستان کے امیر فضل سعید حقانی کو دوسرے ساتھی سمیت محافظ نے گولی مار کر قتل کردیا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا .

ذرائع کے مطابق تحریک طالبان اسلامی پاکستان کے امیر فضل سعید حقانی ساتھیوں کے ہمراہ گهر کے قریب موجود تھے کہ ایک قریبی ساتھی نے فضل سعید حقانی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فضل سعید حقانی اور شیر زمان کمانڈو نامی ایک اور ساتھی موقع پر ہلاک ہوگئے فائرنگ کے بعد حملہ آور ادریس آفریدی جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.

فضل سعید حقانی کرم ایجنسی میں تحریک طالبان کے سابق امیر رہ چکے ہیں جبکہ کئی سال قبل انہوں نے ٹی ٹی پی سے علیحدہ ہوکر تحریک طالبان اسلامی پاکستان کے نام سے نئی تنظیم قائم کر لی جس کے وہ مرکزی امیر تهے. ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر نے یہ الزامات عائد کرتے ہوئے کہ ٹی ٹی پی بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اس وجہ سے وہ مستعفی ہو رہے ہیں تاہم تحریک طالبان اسلامی پاکستان کے قیام کے بعد انہوں نے پاراچنار شہر میں بم دھماکے کے بعد دہشت گردی کے کئی واقعات کی زمہ دار ی قبول کر لی تھی.

کمانڈر فضل سعید حقانی اور انکے ساتهی کا نماز جنازہ کل 3 بجے لوئر کرم ایجنسی میں ادا کیا جائے گا.

جابرحسین

SHARE

LEAVE A REPLY