جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف قریبی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ میرکل نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے استنبول میں ہونے والے دوہرے بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایردوآن ماضی میں برلن حکومت پر کُرد انتہا پسند تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ استنبول میں ہفتے کی شام ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے علیحدہ ہونے والے ایک گروپ نے قبول کر لی ہے۔ اس واقعے میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔