تحریک انصاف کی واپسی سے آج شام قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے۔ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے پاناما کیس سے متعلق ایوان میں تقریر پر تحریک استحقاق جمع کرادی ہے ۔

قومی اسمبلی کا ہنگامی خیز اجلاس آج جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل شروع ہونے جا رہا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف بائیکاٹ ختم کرکےقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر ے گی ۔

معمول کا یہ اجلاس اب پاکستان تحریک انصاف کےاکتوبر سے جاری بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد غیر معمولی ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے بعد اب تحریک انصاف بھی وزیر اعظم کے پاناما کیس میں پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان کو سیاسی قرار دینے کے خلاف تحریک استحقاق اور تحریک التواپیش کرے گی ۔

حکومتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس میںمعمول کی قانون سازی کے ساتھ آئین میں 25 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا۔

اپوزیشن پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے اپناتیار کردہ وہ انکوائریز ایکٹ 2016 منظور کرائے گی جو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے باعث منظور نہیں ہو سکا

SHARE

LEAVE A REPLY