سانحہ حویلیاں میں جاں بحق جنید جمشید کی میت کراچی پہنچا دی گئی ہے، روانگی سے قبل راولپنڈی کے نورخان ائیربیس پر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، مرحوم کی تدفین کل دارالعلوم کراچی میں ہوگی۔

جنید جمشید کی میت پاکستان ایئرفورس کے طیارے میں کراچی لائی گئی ،مولانا طارق جمیل، بھائی ہمایوں جمشید اور دیگر میت کے ساتھ کراچی آئے ہیں۔

مرحوم جنید جمشید کی میت کو پی ایف بیس فیصل سے پی این ایس شفا روانہ کردیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY