آسٹریلیا میں تین ماہ بعد 48 گھنٹوں میں کرونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

0
600

آسٹریلیا میں مسلسل دوسرے روز کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور ایسا آسٹریلیا میں لگ بھگ تین ماہ بعد ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلوی ریاستوں اور زیرِ انتظام علاقوں میں کووڈ 19 کے 16 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ جمعرات کو 28 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ البتہ گزشتہ دو روز کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق گیارہ جولائی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا میں 48 گھنٹوں کے دوران کرونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY