چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیاں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اور ’را‘ سی پیک کے خلاف کارروائیوں کے لئے افغانستان اور دیگر مقامات کواستعمال کر رہی ہے۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین اور شارٹ سروسز کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہر ہیں اور پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ افغانستان سے آپریٹ کی جارہی ہے اور یہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود نےمزید کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY