الیکشن کمیشن نے دو صوبوں میں انتخابات سے متعلق اٹارنی جنرل سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی سے مشاورت مکمل کی ہے۔

اٹارنی جنرل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر الیکشن کمیشن کو اپنی رائے دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کچھ دیر بعد اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY