وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج بھی افغان جنگ کے مضمرات کا سامنا ہے اور ان کے بقول بین الاقوامی برادی کی طرف سے خطے میں امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کی وجہ سے ان کا ملک یہ بوجھ لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی صورت میں برداشت کر رہا ہے۔

منگل کو انسداد دہشت گردی سے متعلق اسلام آباد مین منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو سست رو کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

“بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنا ہو گا کہ پاکستان کو آج جن حالات کا سامنا ہے وہ بحیثیت مجموعی بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس خطے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکامی کی وجہ سے ہیں۔ لہذا صورت حال کو ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے اور الزام تراشی کی۔”

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے سب کو مل کر تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے جس میں اپنے اپنے وسائل کو بروئے کار لایا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY