ٹرمپ سے کہہ دیا اسرائیل ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آزاد ہے، نیتن یاہو

0
930

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے  وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن اور ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نائب صدر کاملا ہیرس سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکان پر تبادلہ خیال کے لیے الگ الگ ملاقات کی۔

ہیریس نے اسرائیلی رہنما کے ساتھ “بے تکلف اور تعمیری ملاقات” کے بعد اپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتی ہیں۔

انہوں نے غزہ میں “تباہ کن” انسانی صورتحال اور تنازعہ میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم ان سانحات سے منہ نہیں موڑ سکتے۔

ہیرس نے غزہ میں جلد جنگ بندی کے لیے صدر بائیڈن کے مطالبے کا اعادہ کیا، کم از کم اتنے وقت کے لیے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد زیادہ کی جاسکے اور ان یرغمالوں کو حماس کے قبضے سے چھڑایا جا سکے جو خطرے میں ہیں۔

اس سے چند گھنٹے قبل ،صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت میں غزہ میں 9 ماہ سے جاری جنگ میں جنگ بندی پر زور دیا۔ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے چند دن بعد جب بائیڈن نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور اس کی حمایت کا اظہار کیا تھا، اس کے بعد سے یہ دونوں رہنماؤں کے درمیا ن پہلی بالمشافہ ملاقات تھی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY