عید الاضحٰی کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، پہلے دن منہ مانگے دام وصول کرنے والے قصابوں نے جانور ذبح کرنے کے ریٹ گرا دیے۔
قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن جاری ہے، کراچی کے علاقوں لیاری، گارڈن، لائنز ایریا، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی میں قربانی کی آلائشیں اٹھانے کا کام سست روی کا شکار ہے۔
اسلام آباد کے بعض مقامات پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اب بھی موجود ہیں، پارکوں میں قربانی کرنے پر پابندی کے باوجود قربانی بھی کی گئی۔
قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بھی پارکوں میں موجود ہیں، جو تاحال نہیں اٹھائی جاسکی ہیں۔
ادھر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا صفائی آپریشن جاری ہے، ایل ڈبلیو ایم کے مطابق اب تک 13 ہزار ٹن آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں ڈمپ کر دیا گیا ہے، صفائی کے لیے مزید آپریشن آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔
ملتان میں بھی عید کے دوسرے روز سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
سرگودھا میںجگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں موجود ہیںجو نہ اٹھانے کے باعث وہاں سے تعفن اٹھ رہا ہے۔
پشاور شہر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے گندگی اور غلاطت کے ڈھیر لگ گئے ہیںاور بدبو و تعفن پورے شہر میں پھیلی ہوئی ہے۔












