روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رواں برس نومبر کی گیارہ تاریخ کو صدر ولادیمیر پوٹن کی اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا امکان موجود ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکی رضامندی کے ساتھ مقام اور وقت کا تعین ہونے پرہی دونوں لیڈروں کی ملاقات ممکن ہے۔ دونوں صدور فرانس میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی خصوصی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ماسکو سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ روس کے مکالمت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY