برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین وضاحت کر دے کہ شمالی آئرلینڈ کی سرحدوں کی نگرانی کا معاملہ عارضی نوعیت کا ہے تو ملکی پارلیمان وزیراعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دے گی
لندن حکومت یقین دہانی چاہتی ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد یورپی یونین کے رکن ملک آئرلینڈ اور برطانوی زیر انتظام شمالی آئرلینڈ کے مابین بارڈر چیکس نہ ہوں۔
بریگزٹ مذاکرات کے دوران یہی معاملہ لندن اور برسلز کے مابین تناؤ کا باعث بنا ہوا ہے۔












