لاہور، خودکش حملہ آور کی تصویر منظر عام پر آ گئی

0
956

لاہور میں داتا دربار کے نزدیک مشتبہ حملہ آور کی پولیس کی گاڑی کے قریب آنے کی تصویر منظر عام پر آگئی جو دھماکے سے چند سیکنڈ قبل کی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصویر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور ایلیٹ فورس کی گاڑی کے پاس پہنچا، مشتبہ حملہ آور کی تصویر پر وقت 8 بجکر 54 منٹ لکھا نظر آ رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داتا دربار لاہور کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش ہے، جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY