شامی شہر حلب کے مشرقی حصے پر ملکی فورسز کی طرف سے شدید بمباری جاری ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی حصے پر اس قدر شدید بمباری کی مثال نہیں ملتی۔

گزشتہ شب اس شہر کے مشرقی حصے پر بمباری کا سلسلہ ایک لمحے کو بھی نہیں رُکا۔ شامی فورسز گزشتہ چار برس سے باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی حصے کے زیادہ تر علاقے کو بازیاب کرا چکی ہیں۔ حلب کے 90 فیصد مشرقی حصے کا کنٹرول اب حکومتی دستوں کے ہاتھ میں ہے

SHARE

LEAVE A REPLY