بنگلہ دیشی فیکٹری میں آتشزدگی، متعدد افراد ہلاک ہو گئے

0
287

بنگلہ دیش کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم تئیس افراد ہلاک جبکہ ستّر سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ڈھاکا کے شمال میں تونگی نامی شہر میں واقع پیکجنگ فیکٹری میں اس وقت آگ لگی، جب ’بوآئلر روم‘ میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے وقت اس فیکٹری میں کم ازکم سو مزدور کام کر رہے تھے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ متعدد فیکٹری ورکر اس چار منزلہ عمارت میں پھنس گئے ہوں گے۔

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY