اطالوی پولیس نے انسانی اسمگلرز کے ایک نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا

0
254

اطالوی پولیس نے انسانی اسمگلرز کے ایک ایسے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا ہے، جس نے شام اور دیگر ممالک کے مہاجرین کو آسٹریا، جرمنی اور فرانس تک پہنچنے میں مدد دی۔

یہ بات یورپی یونین کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یوروپول کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

اطالوی پولیس کی سربراہی میں کیے جانے والے ایک آپریشن میں مشتبہ انسانی اسمگلروں کے نیٹ ورک کے 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار کیے جانے والوں میں شام، الجزائر، مصر، لبنان اور تیونس سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY