دو سال سے جاری یمنی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد دَس ہزار ہو گئی، اقوام متحدہ

0
286

یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ایک عہدیدار کے مطابق دو سال سے جاری یمنی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد دَس ہزار جبکہ زخمیوں کی چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

پیر کے روز انسانی امور کی کوآرڈینیشن کے دفتر کے جیمی میک گولڈرک نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فہرست صحت کے شعبے کے مراکز کی ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرستوں کی روشنی میں مرتب کی گئی ہیں اور اصل متاثرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے کسی نمائندے نے اس غریب ترین عرب ملک میں مرنے والوں کی اتنی بڑی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY