بھارت و افغانستان میں مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے کا معاہدہ

0
285

بھارت اور افغانستان میں پینگیں بڑھنے لگیں، دونوں ملکوں میں مطلوب دہشت گردوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا، سول اور کمرشل شعبوں میں تعاون سمیت تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

افغان حکومت کی مدد کے لیے بھارت ایک ارب ڈالر کا قرضہ دے گا، خطے میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کو فروغ دینے پر نریندر مودی اور اشرف غنی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات کی۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان سول اورکمرشل شعبوں اور خلائی تحقیق سے متعلق منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

نریندر مودی اور اشرف غنی نے خطے میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY