ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے اس سے بہت بڑی مقدار میں توانائی کو چھوٹی سی جگہ پر رکھا جا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور مستقبل میں اس سے بہت سے نئے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔

کامیاب تجربہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن قدرت میں پایا جانے والا سب سے سادہ عنصر ہے۔ عام درجۂ حرارت پریہ گیس میں پایا جاتا ہے ۔ ٹھنڈا کرنے اور ایک مخصوص دباؤ ڈالنے پر یہ دھات میں تبدیل ہو گیا ہے۔

تجربہ کرنے والوں کے مطابق دھاتی حالت میں ہائیڈروجن حاصل ہونے سے توانائی کو بڑی مقدار میں جمع کیا جا سکتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY