شام کو عرب لیگ میں واپس شامل کیا جائے، روسی وزیر خارجہ

0
276

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کو عرب لیگ میں واپس شامل کیا جائے۔ ابوظہبی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاووروف کا کہنا تھا عرب لیگ میں شام کی واپسی سے اس تنظیم کو شامی تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام اقوام متحدہ کا ایک قانونی رُکن ہے تاہم وہ عرب لیگ کے اندر ہونے والی بحث میں حصہ نہیں لے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے امن کی مشترکہ کوششوں کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔ تاہم عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے اسی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کا عرب لیگ میں جلد واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY