کنزرویٹو رکن پارلیمان کی سپیکر جان برکاؤ کے خلاف تحریک عدم اعتماد

0
243

برطانوی پارلیمان میں حکمران کنزرویٹو رکن پارلیمان نے سپیکر جان برکاؤ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے اور کچھ اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ تحریک جمع بھی کروا دی ہے

اس تحریک کا محرک سات فروری کا برطانوی پارلیمان میں اسپیکر کا امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے بیان ہے جس سے بقول کچھ اراکین کے اسپیکر کی غیر جانبداری متاثر ہوءی ہے

سات فروری کی خبر

برطانیہ میں دیوانِ عام ( ہاؤس آف کامنز) کے اسپیکر جان برکاؤ نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر انہیں پارلیمنٹ سے خطاب کی اجازت نہیں دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر جان برکاؤ نے کہا کہ دیوانِ عام کی نظر میں قانون کی پاسداری، عدالتوں کا احترام اور نسل پرستی اور جنس کی بنیاد پر امتیازات کی مخالفت غیرمعمولی طور پر اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرنا کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ وہ عزت ہے جسے حاصل کرنا پڑتا ہے لیکن وہ ٹرمپ کے ویسٹ منسٹر میں خطاب کی ’’شدید مخالف‘‘ کریں گے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ وہ تارکینِ وطن پر پابندی کے حکم نامے سے پہلے بھی ٹرمپ کے برطانوی ایوان سے خطاب کے مخالف تھے تاہم اس پابندی کے بعد اس کے شدید مخالف ہوگئے ہیں اس لیے ٹرمپ کو رائل گیلری کا دعوت نامہ بھی بھیجنا نہیں چاہتے۔

SHARE

LEAVE A REPLY