سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ کے دوران یمن کے ساتھ ملکی سرحد پر یمنی باغیوں کے حملوں میں اب تک بارہ سعودی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اب تک ایسا کم ہی ہوا تھا کہ سعودی عرب نے اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کی تصدیق باقاعدہ سرکاری سطح پر کی ہو۔

قبل ازیں سعودی میڈیا نے مختلف فوجیوں کی تدفین سے متعلق رپورٹیں شائع کی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یمنی تنازعے کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے ایک سو ستائیس فوجی اور عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY