پشاور میں دھماکا، 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0
287

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں حیات آباد میں پشاور ڈیولپمنٹ اتھارتی کے دفتر کے قریب ایک گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں ایک موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

ریسکیو ٹیموں نے زحمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا۔ جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو اس طرف جانے کی اجازت نہیں۔

آج صبح سے یہ دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل مہمند ایجنسی میں آج صبح دھماکا ہوا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY