یونان کے پاکستانی تارکین وطن کے نام سفیر پاکستان کا اہم پیغام

0
243

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)یونان میں تعینات سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں یونان میں موجود پاکستانی تارکین وطن کو ایک نہایت اہم پیغام بذریعہ میڈیادیاہے۔یونان میں اس وقت پاکستانی برادری کے اندر کمیونٹی الیکشن کی دوڑ لگی ہے جس میں دوامیدوارآمنے سامنے ہیں جس کے باعث دونوں امیدواران کے حامی سوشل میڈیا پر بالخصوص ایک دوسرے کوآڑے ہاتھوں لے رہے ہیں
پاکستانی برادری کی صدارات کے لیے ووٹنگ پانچ مارچ کو ہوگی جبکہ ایک عدم اعتماد کی فضابننے کے بعد اس میں انتہائی سرگرمی آگئی جس کو دیکھتےہوئے سفیر پاکستان نے دونوں گروپوں کے حامیوں کو بالخصوص اور پاکستانی برادری کو بالعموم متنبہ کیاہے اور ان کو کہاہے کہ،اب وقت آگیا ھے که پاکستان کمیونٹی یونان اپنا بیانیه تبدیل کرے.

ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی گالی گلوچ اور غیر شاسته زبان کا سلسله بند کر دیں. اس سے پاکستان کا بہت نقصان ہو رہا ہے .جذبات کی بجائے دلیل کا راسته اختیار کرنے میں آپکا اور آپ کے ملک کا فائده ہے. اپنے ملک کی عزت و ناموس کو بر قرار رکھنا ہم سب کی ذمه داری ہے. یہاں کے سرکاری ذمہداران کمیونٹی کے تمام معاملات سے آگاه ہیں. اور وه پاکستانیوں کے ہر کام اور حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں. برائے مہر بانی ایک دوسرے کی عزت کرنے اور آپس میں شفقت سے پیش آنے کو اپنی زندگی میں جگه دیں. سفارت خانہ پاکستان کو اپنی بے مقصد سیاست میں ملوث نہ کریں. سفارت خا نہ کے با رے میں کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو میرے علم میں لائی جائےانشاءالله آپکو مایوسی نھی ہوگی. سفارت خانہ آپکے تعاون کا مشکور ھوگا. الله آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین.

SHARE

LEAVE A REPLY