کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے بوڑکی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

0
198

کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے بوڑکی میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان سرحد کے قریب پلاسٹک بیرل میں رکھے گئے ریموٹ کنٹرول بم کو نکارہ بنادیا گیا ہے حکام نے ریموٹ کنٹرول بم سے جوڑے گئے موبائل سیٹ اور افغان سیم کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ پاراچنار شاہدعلی خان نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ بوڑکی میں ٹریکٹر پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور ٹریکٹر کو نقصان پہنچا۔ جونہی علاقے کہ لوگ سکیورٹی فورسز کے ہمراہ وہاں پہنچے تو قریب دوسرا بڑا وزنی بم بھی دیکھا گیا جسے نکارہ بنانے کیلۓ کرم لیوی فورس اور فرنٹیئر کور کے بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔

حامد حسین اور اقبال حسین نامی دو اہلکاروں نے جانوں پر کھیل کر انتہائی مہارت کیساتھ بم کیساتھ جوڑے گئے موبائل فون کو الگ کر دیا جس میں افغان سیم لگا ہوا تھا اسکے بعد پلاسٹک بیرل میں موجود باوردی مواد پر فائرنگ کی گئی جس سے بارودی مواد زور دار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔قبائلی عمائیدین نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر انتظامیہ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جان پر کھیل کر بم کو ناکارہ بنانے والے اہکاروں کو انعامات اور ترقی دینے کا مطالبہ کیا۔ کرم ایجنسی میں افغان سرحد 16 فروری سے ہر قسم کی تجارت اور آمدو رفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔

جابرحسین سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY