امریکا مشرقِ وُسطیٰ کے تقریباً ایک درجن ممالک سے امریکا جانے والی پروازوں پر دستی سامان میں ایک عام موبائل فون سے بڑے الیکٹرانک آلات مثلاً ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ یا کیمرہ وغیرہ ساتھ لے جانے پر غالباً پابندی عائد کرنے والا ہے۔

یہ بات عرب دُنیا کی دو فضائی کمپنیوں اور میڈیا رپورٹوں کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔

سعودی ایئر لائنز اور رائل جورڈینیئن ایئرلائن کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کی جانے والی خبریں بعد میں ہٹا دی گئی تھیں، جس کے بعد یہ سننے میں آیا کہ غالباً ان پابندیوں کے حوالے سے اطلاعات وقت سے پہلے منظرِ عام پر آ گئی تھیں۔

امریکی حکام نے ان رپورٹوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے مناسب وقت پر ضروری تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY