لاہورخود کش حملے میں زخمی وین ڈرائیورگرفتار کرلیا گیا

0
191

لاہور میں فوجی وین پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈرائیور عثمان پرائیوٹ گاڑی چلاتا تھا۔دھماکے سے قبل ڈرائیور وین سے نکل کر جائے وقوعہ سے دور چلا گیا تھا، جس کے فوری بعد دھماکا ہوا، تاہم دھماکے میں وہ بھی معمولی زخمی ہوا۔

بعد ازاں تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے پر ڈرائیور کو اسپتال سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو خود کش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع تھی، حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع کا اشتہار تمام تھانوں میں آویزاں کیا گیا، اشتہار کے مطابق دہشت گرد کی عمر چوبیس پچیس سال، جب کہ وہ کالے رنگ کی گاڑی میں شہر میں داخل ہوا، عرفان نامی شخص دہشت گرد کو شہر میں لے کر آیا

اشتہار میں یہ بھی درج تھا کہ اس شخص کو جہاں دیکھیں فوری اطلاع دیں، اشتہار والے شخص اور خودکش حملہ آور میں مماثلت ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بیدیاں روڈ پردھماکا کرنے والا یہی شخص ہو۔

ذرائع کے مطابق زخمی ڈرائیورعثمان کوجنرل اسپتال سےایمبولینس میں ڈال کر لےجایا گیا۔ تحقیقات کی جارہی ہے کہ ڈرائیور کا حملہ آورسے کوئی رابطہ تھا یا نہیں۔

ڈرائیورکامردم شماری عملے کو وین میں چھوڑکرجاناسوالات کوجنم دیتاہے۔حساس اداروں نے ڈرائیور کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY