ابو سیاف گروپ کا اہم لیڈر ہلاک کر دیا گیا، فلپائنی فوج

0
228

فلپائن کی فوج نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ابو سیاف گروپ کے انتہائی اہم لیڈر ابُو رومی کو ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فوج کے سربراہ جنرل ایڈوارڈو آنو نے ابو رومی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منگل گیارہ اپریل کو جزیرے بوہول کے ایک گاؤں میں ہونے والی لڑائی میں پانچ دیگر عسکریت پسندوں کے ہمراہ مارا گیا اور اُس کی لاش حکام کے قبضے میں ہے۔

فوجی سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ ابو رومی اور اس کے ساتھی شب بسری کے لیے ایک گاؤں کے چند مکانات میں چھپے ہوئے تھے کہ مخبری پر سکیورٹی اہلکاروں نے ان مکانات کو گھیرے میں لے لیا۔ شبہ ہے کہ ابو رومی رواں برس فروری میں ایک مغوی جرمن سیاح کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY