شمالی کوریا نے مزید میزائل تجربات کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر میزائل ٹیسٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے فوجی مداخلت کی تو ایک مکمل جنگ ہو گی۔ دریں اثناء اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کم ان یانگ نے امریکا پر خطے کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی نائب صدر نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے میں امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY