نوازخوش نا ہوں ، آپ کو 60 دن کی لائف لائن ملی ہے۔ نگہت نسیم

0
281

میں قطری شہزادے سے سخت خفا ہوں ۔۔ بھلا یہ کوئی بات ہوئی سارے خط انکل نواز کو لکھے ، مجھے ایک بھی نہیں ۔۔ اچھا ہوا انکل نواز پکڑے گئے ۔۔ جنہیں خط چھپانے نہیں آتے وہ پاکستان کے راز کیسے چھپا سکیں گے بھلا ۔۔۔۔

پانامہ لیکس سے عمران انکل بہت ” فیمس ” ہو گئے ہیں ۔ ہر کوئی انہیں پیار سے ” جاگرن جادوگر ” کہہ رہے ہیں ۔۔ ہائے کوئی الطاف انکل کو بھی سمجھائے کہ لندن سے لیک ہو جائیں اسی دن فیم ورلڈ کے ڈان ہو جائیں گے یعنی گیارہ ملکوں کی پولیس بھی ہاتھ ملتی رہ جائےگی ۔۔۔۔

مجھے تو فکر جماعت اسلامی کی ہے کہ اسے کتنی مشکل آ پڑے گی ۔۔ اففففف معصوموں کو پھر سے وفاداری بدلنی پڑے گی ۔۔۔۔۔ قانون ایک مدت سے سویا پڑا تھا ، سوتا رہتا ، بھلا کیا ضرورت تھی پانامہ لیکس پر کان دھرنے کی ۔۔۔۔۔۔ انکل عمران خان کا نام تو “انکل ڈسٹرب ” ہونا چاہیئے تھا ۔۔۔۔۔۔۔

تو نے تھوڑی سی جلد بازی کی
میں تجھے چھوڑنے ھی والا تھا
( انکل نواز)

لیجئے پڑگیا سکون ۔۔آگیا فیصلہ ۔۔۔۔۔ نواز شریف اس صدی کے ” صادق ” بھی ہیں اور ” امین ” بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اور گواہی کون دے رہے ہے سعد رفیق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچے تک ہنس رہے ہیں ۔۔انکل نواز آنکھیں کھولئے آپ نے جو ثبوت بھی پیش کئے وہ مسترد کر دئے ہیں اور کہا ہے کہ ” جے آئی ٹی ” کے سامنے پیش ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے خدا جے آئی ٹی تو اشتہاری مجرموں کے لئے بنتی ہے تاکہ وہ اپنی آخری صفائی پیش کر سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واؤ ۔۔۔۔۔۔ ملک کا وزیر اعظم اسی ملک کے کسی ڈپٹی ڈاریئکٹر کے سامنے پیش ہو نگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خدایا اتنی ذلت انکل نواز کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواز خوش نا ہوں ، آپ کو 60 دن کی لائف لائن ملی ہے۔

مسلم لیگ اتنی بڑی بڑی غلطی ۔۔ جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار نے صاف لکھا ہے کہ وزیر اعظم ” نااہل ” ہیں ، صادق امین نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ نواز انکل آپ کو صرف 60 دن ملے ہیں جینے کے لئے ۔۔
منی لانڈرنگ کا واحد ثبوت ” قطری خط ” پانچوں ججز نے مسترد کر دیا ہے ۔ سو لوگو ہوش کرو نواز انکل صادق اور امین نہیں ہیں بلکہ مجرم ہیں ۔ تین ججز 49٪ جو دوسرے دو ججز سے کچھ پوائینٹس پر متفق نہیں ہیں توسو انہوں نے جے آئی ٹی بنانے کا مشورہ دیا ۔

انکل نواز کی جگہ کوئی اور غیرت مند ہوتا تو وہ 60 دنوں کے لئے مستعفی ہو کر جو عزت رہ گئی ہے بچا لیتے ۔۔ ۔ پانچ ججز کہہ رہے ہیں کہ انکل نواز صادق امین نہیں ہیں پھر یہ جشن کیسا انکل نواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو آپ پر انتہائی مشکل وقت آن پڑا ہے ۔۔۔انکل نواز ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے ۔۔۔ پانامہ کیس کی سماعت ملتوی ہوئی ہے موخر نہیں ۔
قطری شہزادے تم بھی نا ۔۔۔۔۔۔۔

قطری شہزادے سوچو تم آج یوں 20 کروڑ افراد کے سامنے ” ریجکٹ ” نا ہوتے جو انکل نواز کی بجائے وہ خط مجھے لکھے ہوتے ۔ میں ان خطوں کی ایک کتاب چھپواتی ” قطری کے فطری خط ” نام رکھتی ۔۔ سوچو کتنی عزت اور شہرت ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے دوستو ، غم کیسا ۔۔ انکل نواز بری طرح پھنس گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ انصاف کے حق میں فیصلہ آیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ غور تو کرو ۔۔ کٹھا ہی کٹھا ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔

پانچ سو چالیس صفحات کا فیصلہ ہے اور سرکاری وزرا نے فیصلہ پڑھے بغیر ہی الحمد اللہ کی گردان شروع کر دی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ وزیراعظم کی موجودگی جے آئی ٹی کیسے آزادانہ کام کرے گی

یہ بات بھی سامنے رکھیں کہ ملک کا پہلا وزیراعظم ہے جس کے لیئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم عدالت نے دیا ہے اور جے آئی ٹی مجرموں کے بارے میں بنتی ہے

لندن سے حسین شریف اور یہاں سے مریم نواز کا پہلا تبصرہ ہے الحمد اللہ۔۔۔۔ معلوم نہیں اس الحمد اللہ کا کیا مطلب ہے؟

سچ تو یہ ہے کہ وزیراعظم اب بھنور میں پھنس گئے ہیں کاش اس ملک کو بھنور میں نہ پھنسا دیں۔

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY