سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے کو امریکا میں سفیر مقرر کر دیا ہے۔ شاہی فرمان کے تحت امریکا میں موجود سفیر پرنس عبداللہ بن فیصل بن ترکی کو ہٹا دیا گیا ہے اور اُن کی جگہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نیا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

نئے سعودی سفیر ایئر فورس کے پائلٹ بھی ہیں۔ شاہی فرمان کے تحت سعودی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عید الشلوی کو بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ فہد بن ترکی کو ترقی دے کر بری فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ امریکا اور سعودی عرب ایک دوسرے کے اتحادی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY