افغانستان کے صوبے پروان میں مدرسےمیں دھماکے سے علما کونسل کےسربراہ اور آٹھ طلبا سمیت9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا مدرسے کے اندر ایک کلاس روم میں ہوا جس میں پاریاں علماء کونسل کے سربراہ مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی اور مدرسے کے آٹھ طلبا جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY