برطانیہ میں یورپی لڑکیوں کی پاکستانیوں کے ساتھ جعلی شادیوں کا انکشاف

0
281

برطانوی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہو جائیں۔ برطانیہ میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو جنوبی ایشیائی شہریوں کو برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیے جعلی شادیاں کرانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ان جعلی شادیوں میں سمگل شدہ یورپی لڑکیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ کا شہر گلاسگو اس مکروہ دھندے کا گڑھ ہے، جہاں مشرقی یورپ سے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لایا جاتا ہے اور ان کو جعلی شادیاں کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

ایسی خواتین سے فرضی شادی کرنے والوں میں اکثریت کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے جو برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیے اقدام اٹھاتے ہیں۔ دوسری جانب وہ لڑکیاں شادی کے بعد بھی جرائم پیشہ افراد کے شکنجے میں رہتی ہیں، ان کو گھروں میں ملازمہ کے طور پر رکھا جاتا ہے اور ان کا جنسی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔

Duniya News

SHARE

LEAVE A REPLY