پاراچنارکا 21 سالہ کاشف کاظمی جرمن پارلیمنٹ کا رکن منتخب

0
1463

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ کاشف کاظمی جرمن پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے
پاکستانی نوجوان دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منوا لیتے ہیں ۔ بیرون ممالک میں مواقع زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جو موقع ملتا ہے اس کو ایک پل کے لیئے ضائع نہیں ہونے دیتے ۔
اس کی تازہ ترین مثال پاراچنار سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان کی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے اور جرمن پارلیمنٹ کے اعزازی ایم این اے بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جرمن پارلیمنٹ کا اعزازی ایم این اے بننے والے 21 سالہکاشف کاظمی کا تعلق پاراچنار، فاٹا سے ہے۔ بہترین سیاسی شعور رکھنے کی بنیاد پر کاشف کازمی 27 سے 30 مئی تک جرمن پارلیمنٹ کے ایم این اے ہیں۔
جرمن پارلیمنٹ میں کاشف کاظمی وزارت اکنامکس اور توانائی کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ کاشف کازمی کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل، صدر سٹائین مائیا، مئیر برلن اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔
کاشف جرمنی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن بھی ہیں۔
کاشف کاظمی نے اپنا پارلیمانی نام یوسف حسین رکھا جو کیے ان مرحوم نانا آغا جی جو کہ بڑے سیاستدان تھے وہ رکن قومی اسمبلی   اور پی پی پی فاٹا کے صدر بھی رہ چکے تھے انکی یاد میں نے ان کا نام انتخاب کیا تاکہ کاشف ان کے نام کو زندہ کرسکیں۔۔کاشف کاظمی نے کہا انشاءاللہ میری بھرپور کوشیش ھوگی کہ میں اپنے وطن عزیز پاکستان کا نام بہترین انداز میں روشن کروں

جابر حسین، سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY