چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکے درمیان ایکسائیٹنگ میچ ہونے جارہا ہے۔کرکٹ فینزاس میچ کے لئے کافی پرجوش ہیں ۔

برمنگھم میں آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا دوسرا میچ ہوگا، کارکردگی کی بنیاد پر دونوں ٹیمیں کسی سے کم نہیں ہیں۔

دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ہی کیمپ میں تیاریاں زبردست ہیں۔ اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم کو امید ہے کہ وہ آج کا میچ جیت لے گی ۔

آسٹریلیا کے پاس میکس ول ، وارنر ، کمنز، فنچ اور اسٹارک کی صورت میں اہم کھلاڑی موجود ہیں۔

دوسری جانب کیوی ٹیم کے قائد کین ولیمسن ہیں اور ان کے پاس بھی ساؤتھی ، گپٹل، کوپر اینڈرسن اور ٹرینٹ بولٹ جیسے بڑے کھلاڑی شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY