تعلقات منقطع ہونے کے بعد حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بوکھلاہٹ کا سماں

0
165

قطر میں دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج پیر کی صبح سے فضائی ٹریفک کی حرکت میں بوکھلاہٹ کا عنصر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب ، امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد مذکورہ ہوائی اڈے پر متعدد پروازیں ملتوی ہو گئی ہیں یا پھر ان کا رخ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مخلتف حلقوں کی جانب سے متاثرہ پروازوں کی تصاویر گردش میں آ رہی ہیں۔

سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر کے تمام بری ، بحری اور فضائی راستوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر قطر کے شہریوں کے مملکت میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے بھی مماثل اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اس کی وجہ قطر کی جانب سے خلیجی مشترکہ موقف میں دراڑ ڈالنے کے اقدامات اور دہشت گردی اور شدت پسند جماعتوں کے لیے اس کی سپورٹ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY