ملک کے اکثر علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
پاکستان میں شوال کا چند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام بھی موجود تھے۔
اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کئے جانے کا امکان تھا، تاہم ذرائع کے مطابق پشاور میں آج عید کے اعلان کےبعد اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔
ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں چاند7 بج کر 40 منٹ پر واضح نظر آسکتا ہے ۔ جامعہ کراچی کے شعبہ اسٹروفزکس کے سربراہ پروفیسرشاہد قریشی کا کہنا تھا کہ مطلع صاف رہا تو چاند 77 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ 25 جون بروز اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں۔
اعلامیہ میں شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو نے کا کہا گیا تھا تاہم یہ 25 جون کی شام نظر آ سکے گا۔
سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی، مصر اور فلسطین کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا اور ملائیشیامیں آج عید منائی جارہی ہے جبکہ عراق میں سنی اوقاف نے بھی آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر نے آج عید منائی جبکہ بعض پیر کو عید منائیں گے ۔پیرس کی جامع مسجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY