مقامی انتظامیہ نے شدید گرمی اور سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان میں نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج سانحہ احمد پورشرقیہ کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے ہیں۔ جس کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 160 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسپتال میں اب بھی 45 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY