وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی آج جے آئی ٹی میں پیشی پر ٹریفک پولیس کے مطابق سیکٹرایچ ایٹ اورآئی ایٹ کےمتعددراستےبھی سیل کردئیےگئے ہیں۔
ٹریفک پولیس اسلام آباد پولیس نے سیکورٹی پلان بھی جاری کر دیا جبکہ شہرمیں2500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔
مریم نواز کی پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں واقع گارڈن فلائی اوورسےجوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانےوالاراستہ بندرہےگاتاہم شہری صاحبزادہ عبدالقیوم روڈاستعمال کرسکتےہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق الشفاءاسپتال سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا روڈ بند ہے،شہری بیکن ہاؤس روڈ پر جائیں جبکہ میر ظفراللہ جمالی روڈ سے گلی 7سیکٹر ایچ ایٹ فور کی طرف راستہ بند ہےاس کے بدلے شہری میر ظفراللہ جمالی روڈ استعمال کریں۔
پولیس کے مطابق مریم نوازکی پیشی کے موقع پر آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی سڑکیں بند ہوں گی۔ جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرالیا گیا ہے۔
اس موقع پر4 ایس پی، 11 ڈی ایس پی اور 33انسپکٹرز بھی ڈیوٹی انجام دیں گےجبکہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی تمام نفری کو صبح 6 بجےڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY