وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز اختیارات ختم ہونے سے تین دن قبل ہی ان کے اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع کردی ہے۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے شہر میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی۔ جس میں دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے ایکٹ انیس سو ستانوے کے تحت اختیارات دیئے جانے اور پندرہ جولائی سے بارہ اکتوبر تک خصوصی اختیارات دیئے جانے کا کہا گیاہے ۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری کے بعد یہ اختیارات 15 جولائی سے 12 اکتوبر تک ہوں گے۔ اس سے قبل یہ خصوصی اختیارات جولائی 14 کو ختم ہونے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY