حزب اختلاف کی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب

0
176

قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد مشترکہ اپوزیشن کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس آج صبح گیارہ بجے خورشید شاہ کے چیمبر میں ہو گا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پی ایم ایل ق، اے این پی، فاٹا کے پارلیمانی لیڈرز، آفتاب شیر پاؤ، شیخ رشید اور انجینئر عثمان خان ترکئی شرکت کریں گے۔

حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر پانامہ کا ہنگامہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ میں فائنل راؤنڈ سوموار سے شروع ہونے کو ہے۔ دونوں فریقوں نے اپنے اپنے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ تاہم، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے فون پر رابطے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی

SHARE

LEAVE A REPLY