سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں بارڈر پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کی جانب سے جروبی میں واقع مستھرا کی سرحدی چوکی پر فائرنگ بھی کی گئی۔
سیکورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الحرار نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جولائی کو بھی خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے.

SHARE

LEAVE A REPLY