سلمان اکرم راجہ عدالت میں جمعرات کو اہم دستاویزات پیش کریں گے

0
174

وزیراعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں بدھ کو دلائل دینے سے معذرت کر لی

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے تیسرے روز وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کر لئے، اس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے کہا تو سلمان اکرم راجہ نے آج دلائل دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے دلائل جمعرات کو دوں گا

۔سلمان اکرم راجہ نے کہا بینی فشل مالک سے متعلق دستاویزات پیش کروں گا،جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا ہم ان دستاویزات کودیکھنااورپڑھناچاہتے ہیں،جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا دستاویزات آج شام تک آپ کے چیمبرمیں پیش کردوں گاابھی ریکارڈدےکرمیڈیامیں خبرنہیں بناناچاہتا

انہوں نے کہا حسین نوازپرجے آئی ٹی نے سنگین الزامات لگائے سنگین الزامات پرریکارڈحاصل کرناپڑا،جے آئی ٹی نے کہامشینری امپورٹ کاریکارڈنہیں، مشینری امپورٹ کاریکارڈہم نے حاصل کرلیاہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ جو دستاویزات سلمان اکرم راجہ نے جمعرات کو عدالت کو دینی ہیں وہ بدھ کی شام سے ہی جیو ٹی وی سمیت متعدد ٹی وی چینلوں پر دکھاءی جا رہی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY