ریلوے ٹرین ڈرائیوروں نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

ہڑتال ختم ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت جلد معمول پر آنے کا امکان ہے،ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر کا کہناتھاکہ حراست میں لئے گئے ڈرائیوروں کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لئے مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات اب پیر کو ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوں گے،ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے ساتھ گرفتارساتھیوں کی رہائی کے مطالبات کررکھے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY