پچیس جولائی 1978ءدنیا کی پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش

0
1219

ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی تکنیک کے بانی ڈاکٹر رابرٹ ایڈورڈز طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں چل بسے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈاکٹر رابرٹ ایڈورڈز طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ بدھ کو نیند کے اٹھ نہ سکے ۔1925 ءمیں برطانوی کاو¿نٹی یارکشائر میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر رابرٹ ایڈورڈز نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی فوج میں خدمات سرانجام دیں جس کے دوران انہوں نے زرعی سائنس اور حیوانی جنیات میں تعلیم حاصل کی

۔ڈاکٹر رابرٹ ایڈورڈز نے خرگوشوں پر اپنی تحقیق کی روشنی میں یہ نتائج اخذ کئے کہ ٹیسٹ ٹیوب میں رکھے خرگوشوں کے سیلز ان میں اسپرم ڈالنے سے بارآور ہوجاتے ہیں جس کے بعد انہوں نے یہی طریقہ انسانوں کے لیے ایجاد کیا اور بالآخر ان کی اور ان کے ساتھی ڈاکٹر پیٹرک سٹیپ ٹو کی مشترکہ کوششوں سے 1978 ءمیں دنیا کی پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی پیدا ہوئی۔

ان کے طریقِ علاج سے دنیا بھر میں لاکھوں افرادنے اولاد حاصل کی۔سائنس اور طب کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں 2010 ءمیں دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ نوبل انعام سے نوازا گیا جبکہ 2011ء میں برطانوی حکومت نے انہیں سر کے خطاب سے بھی نوازا۔

SHARE

LEAVE A REPLY