نیب میں شریف خاندان کی جگہ ان کے وکلاء پیش ہونگے

0
115

عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو نیب نے آج طلب کر رکھا ہے تاہم شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں شریف خاندان کی جگہ ان کے وکلاء پیش ہونگے۔

نیب ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کیخلاف چار ریفرنس تیار کرنے کیلئے نیب کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

نیب راولپنڈی نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم دس کی کاپی بھی نیب لاہور کی ٹیم کو فراہم کر دی ہے

نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے بھی آج سابق وزیر اعظم کی نیب میں پیشی کا امکان رد کر دیا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی پیشی کے حوالے سے خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کیخلاف چار ریفرنس تیار کرنے کیلئے نیب کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ نیب راولپنڈی نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم دس کی کاپی بھی نیب لاہور کی ٹیم کو فراہم کر دی ہے۔ شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کرنے والی نیب راولپنڈی کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY