بلاد کار بابا رام رحیم سنگھ ،دس سال قید

0
768

بھارت کے صوبہ پنجاب کر شہر روہتک کی جیل میں ہونے والی کاروائی کے دوران بلاد کار بابا رام رحیم سنگھ کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں مجرم نے ہاتھ باندھ کر جج سے رحم کی اپیل کی

اب بابا رام کو جیل میں قیدی نمبر ایک ہزار نو سو ستانوے الاٹ کر دیا گیا ہے

شہر بھر میں سخت سیکیورٹی ہے اور فسادات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

سماعت کے موقع پر سی بی آئی نے ملزم گرمیت رام کو 10سال سزا دینے کی سفارش کی جبکہ ملزم کے وکیل نے سزامیں کمی کےلیےگرمیت کی صحت خرابی کی آڑ لیتے ہوئے کہا کہ گرمیت کی صحت خراب ہے اس لیے سزا کم دی جائے۔

سزا سنائے جانے کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے،شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے ،ممکنہ ہنگاموں کے پیش ریاست ہریانا اور مشرقی پنجاب میں ہائی الرٹ ہے جبکہ اسکول،کالج،بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔

گرو گرمیت رام کے سیکڑوں حامی فیصلہ سننے کے لیے روہتک پہنچے تھے۔سماعت کے موقع پر روہتک کی جیل کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا تھا جبکہ سماعت کے لیے جج کو بھی انتہائی سیکورٹی میں لایا گیا ۔

بھارتی پولیس کے مطابق روہتک میں ہائی الرٹ اور سرسا میں کرفیو نافذ ہے ، لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ روہتک میں فوج کی23 کمپنیوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

ممکنہ ہنگاموں کے پیش نظر پنجاب اور ہریانہ کے تیرہ اضلاع میں اسکول کالج اور دفاتر آج بند ہیں جبکہ کئی علاقوں میں اب بھی کرفیو اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

دوسری جانب گرو گرمیت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اب تک فسادات میں ہلاک افراد کی تعداد 38 ہوگئی، جبکہ ہریانا میں فسادات کے الزام میں 900سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

واضح رہے کہ’’ ڈیرا سچا سودا‘‘ نامی تنظیم کے سربراہ گرو گرمیت کو عدالت نے دو روز پہلے زیادتی کا مجرم قراردیا تھا ، اور آج گرمیت کو سزا سنادی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY